امریکی میگزین بل بورڈ نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے ان کے اعزاز میں بنائی گئی ویڈیو میں متنازع کلپ شامل کرنے پر معافی مانگ لی۔ میوزک میگزین نے 21ویں صدی کے بہترین پاپ اسٹارز کی فہرست مرتب کی، جس میں 34 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔ میگزین نے گلوکارہ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں ایک متنازع کلپ بھی شامل کیا، جس کے بعد اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور بلآخر میگزین کو معذرت کرنا پڑی۔ امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کا ویڈیو کلپ بھی ہٹادیا اور ایک معذرت نامہ بھی جاری کردیا۔ میگزین نے کہا کہ ’’ہم ٹیلر سوئفٹ اور اپنے قارئین و ناظرین سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں کہ سوئفٹ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے والی ویڈیو میں ہم نے ایسا کلپ شامل کیا جو غلط طور پر ان کی تصویر کشی کرتا تھا۔‘‘ بل بورڈ نے مزید لکھا کہ ’’ہم نے یہ کلپ اپنی ویڈیو سے ہٹا دیا ہے اور اس غلطی سے پہنچنے والے نقصان پر افسوس کرتے ہیں۔"
Source: Social Media
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی
آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع، تقریب متاثر