بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سیف علی خان کا مجھ سے ایک غیر متوقع خاندانی تعلق ہے، جس کی وجہ سیف کی اہلیہ کرینہ کپور خان ہیں۔
سیف علی خان اور اکشے کمار اپنی آنے والی کرائم تھرلر فلم ’حیوان‘ کی تشہیر کے لیے معروف کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شریک ہوئے، جہاں میزبان امیتابھ بچن نے سیف سے گفتگو کے دوران یہ حیران کن انکشاف کیا۔
امیتابھ بچن نے سیف سے کہا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے، لیکن ان کا مجھ سے رشتہ ہے، یہ سن کر سیف حیران ہو گئے اور پوچھا کہ میرا؟ جبکہ اکشے کمار بھی یہ انکشاف سن کر چونک گئے۔
امیتابھ نے رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ راج کپور کی بیٹی ریتو کپور کے بیٹے نکھل نندا میری بیٹی شویتا بچن کے شوہر ہیں۔
امیتابھ بچن نے اس موقع پر مزاحیہ انداز میں سیف سے پوچھا کہ اب میں جاننا چاہتا ہوں کہ مجھے کرینہ کو کس طرح مخاطب کرنا چاہیے؟ اور کرینہ مجھے کیا کہیں گی؟
سیف نے برجستہ جواب دیا کہ شکر ہے یہ سوال اسکرین پر نہیں آیا، سیف کا جواب سن کر امیتابھ اور اکشے کمار بھی ہنس پڑے۔
دراصل یہ خاندانی تعلق سیف علی خان کی کرینہ کپور سے شادی کے باعث قائم ہوا ہے، سیف اور کرینہ نے 2012ء میں شادی کی تھی، کرینہ کپور، راج کپور کی پوتی اور اداکار رندھیر کپور کی بیٹی ہیں، جبکہ نکھل نندا اور کرینہ کپور فرسٹ کزنز ہیں۔
یوں کرینہ کے ذریعے سیف علی خان کا تعلق کپور خاندان سے اور بالواسطہ طور پر بچن خاندان سے بھی جڑ جاتا ہے۔
امیتابھ بچن اور کرینہ کپور اس سے قبل 2001ء کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘، 2004ء کی فلم ’دیو‘ اور 2013ء کی فلم ’ستیہ گرہ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
امیتابھ بچن نے سیف علی خان کے ساتھ 2007ء کی فلم ’ایکلویا: دی رائل گارڈ‘ اور 2011ء کی فلم ’آراکشن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سیف علی خان کا مجھ سے ایک غیر متوقع خاندانی تعلق ہے، جس کی وجہ سیف کی اہلیہ کرینہ کپور خان ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments