واشنگٹن: ایران میں شادی کی تقریب پرحملے کے بعد امریکی سینٹ کام کی جانب سے داخلی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج شہریوں کو کبھی جان بوجھ کر نشانہ نہیں بناتی، شادی کی تقریب کے قریب مواصلاتی ٹاور امریکی حملے کا ہدف تھا۔
امریکی سینٹ کام ڈرون فوٹیج اور ہدف کے تعین کے طریقہ کارکا جائزہ لے رہا ہے، شادی کی تقریب پر ایرانی میزائل گرنے کا امکان بھی زیرغور ہے۔
سینٹ کام کے مطابق ایران کی ناکہ بندی کے دوران امریکی فورسز نے 87 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے، امریکی فورسز نے 3 تجارتی بحری جہازوں کو ناکارہ بھی بنایا۔
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جان پال جونز مشن کا حصہ ہے، ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی ہلال احمر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں امریکی فوج کے حملے کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 67 زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب پر حملے کا انتقام لیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ مظلوم افراد کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حملے نے ایک بار پھر امریکا کا چہرہ بے نقاب کردیا، امریکا شہریوں میں خوف پھیلانا چاہتا ہے۔
واشنگٹن: ایران میں شادی کی تقریب پرحملے کے بعد امریکی سینٹ کام کی جانب سے داخلی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments