مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے سیٹ پر پیش آئے حادثے میں زخمی ہوگئے، ان کی آنکھ پر چوٹیں آئی ہیں۔ میڈیا نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ اکشے ایک اسٹنٹ کر رہے تھے کہ اچانک ایک چیز اڑتی ہوئی ان کی آنکھ میں جا لگی۔ سیٹ پر فوری طور پر ایک ماہر امراض چشم کو بلایا گیا جنہوں نے ان کی آنکھ پر پٹی باندھی اور انہیں آرام کرنے کی ہدایت دی۔ رپورٹ کے مطابق اکشے کے ساتھ حادثے کے باوجود فلم کی عکسبندی دیگر اداکاروں کے ساتھ جاری رہی۔ اکشے کمار اپنی چوٹ کے باوجود جلد از جلد سیٹ پر واپس آنے کےلیے پُرعزم ہیں تاکہ فلم کی شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو کیونکہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
Source: social Media
کنڑ زبان پر دیے گئے بیان کے لیے عدالت نے کمل ہاسن کو پھٹکار لگائی
جنید کو باقاعدہ طور پر اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا، عامر خان
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج
میرے والد جاسوس تھے، والدہ کا خفیہ ماضی تھا، جیکی چن کے انکشافات
کمل ہاسن نے معافی مانگنے سے انکار کردیا
میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں