بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے فلمساز، اداکار اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی کرن جوہر پر اقربا پروری کے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود انہیں کرن جوہر نے ہی فلموں میں متعارف کرایا۔ انکا کہنا تھا کہ کرن جوہر نے انکے کیریئر کی ابتدا میں جب وہ ماڈلنگ کرتی تھیں تب ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں آگے بڑھایا۔ گزشتہ روز اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن فلم یودھا کے ٹریلر کے اجرا کے موقع پر فلم کی پوری ٹیم بشمول پروڈیوسر کرن جوہر، اداکار رشیلی کھنہ اور دیشا پٹانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دیشا پٹانی نے کہا اگر آج میں ایک اداکارہ ہوں تو ایسا کرن جوہر کی وجہ سے ہے، انہوں نے اس وقت مجھے متعارف کروایا جب میں صرف اٹھارہ برس کی تھی، جب لوگ ان پر اقربا پروری کا الزام لگاتے ہیں، تو میں کہتی ہوں میں باہر سے آئی تھی ان سے کوئی تعلق نہ تھا، تب انہوں نے مجھے موقع دیا۔ قریب ہی موجود موجود کرن جوہر نے دیشا سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ دیشا کی پہلی ہندی فلم 2016 کی بایو پک ایم ایس دھونی، دی ان ٹولڈ اسٹوری تھی۔ اسی دوران سدھارتھ ملہوترا نے دیشا کو روکتے ہوئے کہا کیا بات کر رہی ہو، میں بھی انہی کی دریافت ہوں، کرن جوہر نے ہی مجھے 2012 کی ڈیبیو فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے لیے ریفر کیا تھا۔
Source: Social Media
سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی
پشپا 2 نے یش کی ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
ناگا چیتنیا کے پیر چھونے پر سوبھیتا تنقید کی زد میں
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے
الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی اور زیادہ کمائی تھی، رام گوپال ورما
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے جرمانہ
اے آئی نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت پرفیکٹ قرار دیدی
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی
الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی اور زیادہ کمائی تھی، رام گوپال ورما
اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندستانی مارکیٹ میں 825 کروڑ روپے کمائے