Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

ڈیوڈ وارنر کی ’جیلر 2‘ کے گانے پر ڈانس کی اے آئی ویڈیو وائرل

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ڈیوڈ وارنر کی ’جیلر 2‘ کے گانے پر ڈانس کی اے آئی ویڈیو وائرل
ڈیوڈ وارنر کی ’جیلر 2‘ کے گانے پر ڈانس کی اے آئی ویڈیو وائرل — September 24, 2026
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی تامل فلم ’جیلر 2‘ کے گانے ’آلا بولے لو‘ پر ڈانس کرنے کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فالوورز سے کہا کہ وہ 10 میں سے ان کی تکنیک پر کتنے نمبر دیں گے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے بالی ووڈ ورژن کے پاس رقص کے کچھ اچھے اسٹائلز ہیں۔

وارنر نے پوچھا کہ اچھا تو یہ ویڈیو کس نے بنائی ہے، مجھے بالکل اندازہ نہیں ہے کہ یہ کون سا گانا یا میں کیسا رقص کررہا ہوں، جس نے یہ ویڈیو بنائی ہے تو کمنٹس میں تبصرہ کریں۔

واضح رہے کہ ’جیلر 2‘ تامل کی ایکشن کامیڈی فلم ہے جس کی کہانی نیلسن دلیپ کمار نے لکھی ہے اور ہدایت کاری کی ہے۔

یہ 2023 کی فلم ’جیلر‘ کا سیکوئل ہے جس میں رجنی کانت، رمیا کرشنن، یوگی باہو، مرنا اور تھوک اپنے کرداروں کو دہرائیں گے، جبکہ نئی کاسٹ میں ایس جے سوریا، متھن چکرورتی، ودیا بالن، سورج وینجارا، اینا راجن اور جتین شرما شامل ہیں۔

’جیلر 2‘ 15 اکتوبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی تامل فلم ’جیلر 2‘ کے گانے ’آلا بولے لو‘ پر ڈانس کرنے کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn