بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے معروف بالی ووڈ جوڑی کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں طلاق کے لیے جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔ اب حال ہی میں ان گردشی خبروں نے اس وقت مزید طول پکڑ لیا جب ابھیشیک بچن مختلف تقریبات میں اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دکھائی دیے۔ معروف امریکی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف نے اداکار کی حالیہ مختلف تقریبات سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اداکار کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس سے قبل اداکار ہمیشہ مذکورہ انگوٹھی پہنے ہوئے نظر آتے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے ان گردشی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ کچھ کے مطابق انگوٹھی نہ پہننے کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ 2007 میں ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جبکہ 2011 میں ان کے یہاں بیٹی ارادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔
Source: social media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟