ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکار اکشے کمار نے اپنی فلاپ فلموں پر تعزیتی پیغامات ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکار نے اپنی نئی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کے ٹریلر لانچ تقریب سے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی مرے نہیں ہیں اور وہ اس وقت تک کام کرتے رہیں گے جب تک انہیں مار نہیں دیا جاتا۔ اپنی فلموں کی مسلسل ناکامی پر اداکار کا کہنا تھا کہ جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے اور وہ فلموں کی ناکامی پر زیادہ نہیں سوچتے۔ اکشے کمار نے کہا کہ کچھ صحافیوں نے لکھا کہ وہ واپس آئیں گے تو انہوں نے ان صحافیوں کو فون کیا اور کہا ’بھائی تو یہ کیوں لکھ رہا ہے کہ میں واپس آؤں گا، میں گیا کہاں ہوں؟‘۔ اداکار نے کہا کہ لوگ کچھ بھی کہیں وہ کام کرتے رہیں گے کیوں وہ جو بھی کماتے ہیں اپنے دم پر کماتے ہیں اور انہوں نے کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا۔ یاد رہے کہ اکشے کمار کی نئی فلم ’کھیل کھیل میں‘ 15 اگست کو ریلیز ہوگی اور اس میں تاپسی پنوں، وانی کپور، ایمی ورک اور فردین خان بھی شامل ہیں۔
Source: Social Media
ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کی قربتیں، ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگیں
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
سکیش چندرشیکھر کا جیکولین فرنینڈس کے نام جیل سے جذباتی پیغام، اداکارہ کیلئے جزیرہ خرید لیا
کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں