میڈیا پر کئی روز سے بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں جب کہ اسی دوران ابھیشیک کے ایشوریا سے علیحدگی کے اعلان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ابھیشیک بچن کو جولائی میں ایشوریا سے علیحدگی کے فیصلے پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’ جولائی میں ایشوریا اور میں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے ہم اپنی بیٹی آرادھیا کیلئے ایک ہیں لیکن آج میں آپ سے ایشوریا سے طلاق کی وجوہات پر بات کروں گا ‘۔ حقیقت کیا ہے؟ اگر ابھیشیک کی ویڈیو کا بغور جائزہ لیا جائے تو ویڈیو میں اداکار کے لپ سنکنگ کو واضح انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، دوسری بات ویڈیو میں کیے گئے جوڑ توڑ بھی واضح ہیں اور پھر ویڈیو میں ابھیشیک کی گفتگو بھی نامکمل ہے ۔ میڈیا کے مطابق ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو جعلی ہے جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکار عامر خان، رنویر سنگھ، کترینہ کیف اور کاجول جیسی مشہور بالی وڈ شخصیات بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوچکی ہیں۔ ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں کا کئی عرصے سے ایک ساتھ نہ دکھائی دینا ہے جب کہ بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز خبروں کے باوجود نہ صرف دونوں اداکار خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی۔
Source: Social Media
ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کی قربتیں، ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگیں
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
سکیش چندرشیکھر کا جیکولین فرنینڈس کے نام جیل سے جذباتی پیغام، اداکارہ کیلئے جزیرہ خرید لیا
کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں