Entertainment

عامر خان کی شادی کا دن جاوید میانداد نے کیسے خراب کیا؟ دلچسپ انکشاف

عامر خان کی شادی کا دن جاوید میانداد نے کیسے خراب کیا؟ دلچسپ انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پاکستانی لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے اُن کی شادی کا دن تباہ کر دیا تھا۔ اپنے کیریئر کے ابتدا میں شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ واقعہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری رینا دتہ سے شادی 18 اپریل 1986ء کو ہوئی تھی۔ یہ وہی دن تھا جب جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف شارجہ میں آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ عامر خان نے بتایا، ’ہم نے خفیہ شادی کی تھی، جب گھر پہنچے تو تھوڑے گھبرائے ہوئے تھے کہ اگر گھر والے پوچھیں گے کہاں تھے تو کیا جواب دیں گے، لیکن جب گھر پہنچے تو سب لوگ ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے، کسی نے ہماری طرف دھیان ہی نہیں دیا، میں بھی بیٹھ کر میچ دیکھنے لگا، بھارت جیت رہا تھا، میں بہت خوش ہو رہا تھا، جیسے ہی میانداد نے آخری گیند پر چھکا مارا، میرا سارا موڈ خراب ہو گیا اور میں بہت افسردہ ہو گیا۔‘ عامر خان نے مزید بتایا، ’بعد میں میری ملاقات جاوید میانداد سے ہوئی تو میں نے ان سے مذاق میں کہا کہ آپ نے میری شادی کا دن خراب کر دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری بات پر جاوید میانداد نے حیرت سے پوچھا، ’کیسے؟‘ تو میں نے جواب دیا، ’اسی دن آپ نے بھارت کے خلاف چھکا مارا تھا جس سے میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔‘ واضح رہے کہ یہ میچ 18 اپریل 1986ء کو شارجہ میں کھیلا گیا تھا، جہاں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے تھے۔ پاکستان کو آخری گیند پر چار رنز درکار تھے، ایسے میں لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے بھارتی بولر چیتن شرما کو چھکا لگایا اور قومی ٹیم کو میچ میں فتح دلوا کر اس واقعے کو کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک بنادیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments