International

یمن کی مسلح افواج کی بڑی کامیابی، امریکی بحری بیڑا آئزن ہاورعلاقے سے نکل گیا

یمن کی مسلح افواج کی بڑی کامیابی، امریکی بحری بیڑا آئزن ہاورعلاقے سے نکل گیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھنے والے دو بحری جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ علاقے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امریکی بحری بیڑا آئزن ہاورعلاقے سے نکلنے پرمجبور ہو گیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں کو ڈرون کشتیوں سے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ان بحری جہازوں کو بحری ضوابط کی خلاف ورزی اور یمن کی مسلح افواج کے انتباہ کو نظر انداز کرنے پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ چند ماہ کے دوران غزہ کے عوام کی حمایت میں بحر ہند، بحیرہ احمر اور باب المندب میں مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو بارہا اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور مسلح افواج نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی جارحیت اور اس علاقے کا محاصرہ جاری ہے صیہونی حکومت کے خلاف اس کی جوابی کارروائیاں اور حملے جاری رہیں گے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments