حیفا میں گذشتہ رات جس رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا وہاں اکثر افراد اب بھی صدمے میں ہیں لیکن حکومت کے ایران پر ابتدائی حملوں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ لیکن یہ سب کی رائے نہیں ہے۔ ایک رہائشی اورنا کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملوں کا وقت درست نہیں تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ ’حالانکہ یہ اہم ہے کیونکہ وہ (ایران) جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے لیکن حملوں کا وقت درست نہیں تھا۔ اب بھی ہمارے 20 یرغمالی غزہ میں زندہ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انھیں بھلا دیا گیا ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم زندہ اسرائیلی کی واپسی کے لیے لڑیں، ہم مزید لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔ ’اب وقت آ گیا ہے کہ تمام ہتھیار رکھے جائیں اور مذاکرات کیے جائیں بجائے اس کے کہ مزید لوگوں کو ہلاک کیا جائے۔‘ ان کے بیٹے ایلون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جمعے کو ایران پر ابتدائی حملوں نے غزہ سے توجہ ہٹا دی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’اب غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے باعث تکلیف کا شکار لوگوں کے لیے میری ہمدردی بڑھ رہی ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج کو یہ ایران لے کر جانا ٹھیک لگتا ہے۔ وہ انتباہ ایران کو دے رہے ہیں جو وہ غزہ کے لوگوں کو دیا کرتے تھے۔‘ وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ایسے اسرائیلی شہریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو اب اپنی حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے۔ یہ اکثریت کا نظریہ نہیں ہے لیکن اسرائیلی حکومت کی کارروائیاں ہم سب کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔ ہمیں یہاں جتنی تباہی دکھائی دے رہی ہے وہ غزہ میں موجود ملبے کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔‘
Source: social media
ایران-اسرائیل کشیدگی: ہند ستانی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری، تہران چھوڑنے کا مشورہ، آرمینیا بارڈر پہنچے 100 طلبہ
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل کے مختلف مقامات پر 2 امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب
کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
متعدد اسرائیلی شہری اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور
بہترین شہروں کی فہرست جاری، ویانا کی بادشاہت ختم، کوپن ہیگن کی پہلی پوزیشن
ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ
ایران نے اسرائیل کا ایک اورایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ کردیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ