دنیا کے رہنے کےلیے سب سے بہترین شہروں کی تازہ درجہ بندی سامنے آ گئی ہے، اس بار آسٹریا کا دارالحکومت ویانا 3 سالہ حکمرانی کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے پیچھے رہ گیا۔ اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی جاری کردہ 2025ء کی رپورٹ میں 173 شہروں کا جائزہ صحت، تعلیم، سیکیورٹی، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی معیار جیسے عوامل کی بنیاد پر لیا گیا۔ لسٹ میں درجہ بندی کے لحاظ سے دنیا کے 10 سب سے بہترین شہروں میں کوپن ہیگن (ڈنمارک)، ویانا (آسٹریا)، زیورخ (سوئٹزرلینڈ)، میلبورن (آسٹریلیا)، جنیوا (سوئٹزرلینڈ)، سڈنی (آسٹریلیا)، اوساکا (جاپان)، آکلینڈ (نیوزی لینڈ)، ایڈیلیڈ (آسٹریلیا) اور وینکوور (کینیڈا) شامل ہیں۔ ویانا نے اگرچہ تعلیم اور انفرا اسٹرکچر میں اچھے نمبر لیے لیکن استحکام کے زمرے میں اس کی کارکردگی گری۔ 2024ء میں پانچویں نمبر پر رہنے والا کیلگری اس سال 18ویں نمبر پر آ گیا۔ برطانیہ کے شہروں کی درجہ بندی میں کمی ہوئی ہے، لندن 45 ویں سے 54 ویں نمبر پر آگیا، مانچسٹر 43 ویں سے 52 ویں اور ایڈنبرا 59 ویں سے 64 ویں نمبر پر آگیا۔ کراچی 2025ء میں بھی نچلی درجہ بندی میں شامل رہا اور دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار پایا۔
Source: social media
ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے تیز
ایران کے تازہ حملے، اسرائیل کا شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت
اسرائیلی فوج کا ایران کے نئے 'جنگی' چیف آف اسٹاف کو ہلاک کرنے کا اعلان
’ہم جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں،‘ ڈونلڈ ٹرمپ
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، امریکی سینیٹر
ایران-اسرائیل کشیدگی: ہند ستانی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری، تہران چھوڑنے کا مشورہ، آرمینیا بارڈر پہنچے 100 طلبہ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے کا ارادہ سنگین غلطی ہوگی، میکرون نے خبردار کر دیا
جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ