ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں سلامتی کے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ اسی تناظر میں ہندستان نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایک تازہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ہندستانی سفارت خانے نے شہریوں اور ہندستانی نژاد افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر ممکن ہو تو فوراً تہران شہر کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، ایران کا فضائی علاقہ بند ہونے کی وجہ سے واپسی کا ہوائی راستہ فی الحال ممکن نہیں، اس لیے زمینی راستوں کے ذریعے طلبہ کو آرمینیا کے راستے نکالا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، تقریباً 100 ہندستانی شہری، جن میں زیادہ تر طلبہ ہیں، ایران سے نکل کر آرمینیا کی سرحد پر پہنچ چکے ہیں۔ ان میں تین یونیورسٹیوں کے طلبہ شامل ہیں جنہیں فی الحال محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہندستانی وزارتِ خارجہ نے اس صورتحال کے پیشِ نظر مکمل نگرانی اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تہران میں ہندستانی سفارت خانہ مسلسل سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران میں موجود تمام ہندستانی طلبہ و شہریوں سے رابطے میں ہے۔ وزارت کے مطابق، کچھ طلبہ کو ایران میں ہی محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے اور دیگر طلبہ کو نکالنے کے لیے مختلف متبادل ذرائع پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ہندستانی سفارت خانے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود تمام ہندوستانی شہری اور ہندوستانی نژاد افراد موجودہ کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط رہیں، غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں، اور سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹس اور مشوروں پر عمل کریں۔
Source: social media
ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے تیز
ایران کے تازہ حملے، اسرائیل کا شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت
اسرائیلی فوج کا ایران کے نئے 'جنگی' چیف آف اسٹاف کو ہلاک کرنے کا اعلان
’ہم جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں،‘ ڈونلڈ ٹرمپ
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، امریکی سینیٹر
ایران-اسرائیل کشیدگی: ہند ستانی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری، تہران چھوڑنے کا مشورہ، آرمینیا بارڈر پہنچے 100 طلبہ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے کا ارادہ سنگین غلطی ہوگی، میکرون نے خبردار کر دیا
جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ