International

’ہم جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں،‘ ڈونلڈ ٹرمپ

’ہم جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں،‘ ڈونلڈ ٹرمپ

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی کی تلاش میں نہیں۔ ’ہم جنگ بندی سے بہتر چیز کی تلاش میں ہیں۔‘ جب ان سے سوال کیا گیا کہ جنگ بندی سے بہتر سے ان کی کیا مراد ہے تو ان کا کہنا تھا، ’حقیقی خاتمہ۔ جنگ بندی نہیں۔ مکمل خاتمہ۔‘ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کا ’حقیقی خاتمہ‘ چاہتے ہیں۔ بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ’سیز فائر کی بات نہیں کی‘ بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران مکمل طور پر اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری ایک ہیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے ’کسی بھی طریقے، شکل یا صورت میں‘ جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں ایران سے رجوع نہیں کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو اُس معاہدہ پر دستخط کر لینے چاہیے تھے جو انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے حالیہ مذاکرات کے دوران پیش کیا تھا۔ ’یہ محض انتہائی من گھڑت، جعلی خبریں ہیں! اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں، تو وہ جانتے ہیں کہ مجھ تک کیسے پہنچنا ہے۔ انھیں وہ معاہدہ کرنا چاہیے تھا جو میز پر تھا - بہت سی جانیں بچ جاتیں!!!‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments