اسرائیلی فوج نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے نئے 'جنگی' چیف آف اسٹاف، علی شادمانی کو تہران میں گزشتہ شب فضائیہ کی ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ شادمانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے قریب ترین افراد میں سے ہے۔ اس سے قبل، اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی علاقوں میں عسکری اہداف پر "متعدد حملوں کا ایک سلسلہ" شروع کرنے کا اعلان کیا، جو دونوں دیرینہ دشمنوں کے درمیان جاری پانچویں روز کی کشیدگی کا حصہ ہے۔ فوج کے بیان میں کہا گیا "گزشتہ شب اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ایرانی نظام کے مغرب میں واقع درجنوں فوجی اہداف پر حملوں کی متعدد کارروائیاں مکمل کیں۔" بیان میں مزید بتایا گیا کہ "ان حملوں کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ کے بنیادی ڈھانچے، ڈرونز کے گوداموں اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا گیا۔" اس سے پہلے، ایرانی خبررساں ادارے "ارنا" نے اطلاع دی تھی کہ دار الحکومت تہران میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جب کہ "فارس" ایجنسی نے جنوبی ایران کے بندر عباس میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی تباہی کی خبر دی۔ اسی طرح "تسنیم" ایجنسی نے بتایا کہ نطنز کی ایٹمی تنصیب کے قریب ایک ڈرون کو فضائی دفاع نے مار گرایا۔
Source: social media
ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے تیز
ایران کے تازہ حملے، اسرائیل کا شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت
اسرائیلی فوج کا ایران کے نئے 'جنگی' چیف آف اسٹاف کو ہلاک کرنے کا اعلان
’ہم جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں،‘ ڈونلڈ ٹرمپ
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، امریکی سینیٹر
ایران-اسرائیل کشیدگی: ہند ستانی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری، تہران چھوڑنے کا مشورہ، آرمینیا بارڈر پہنچے 100 طلبہ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے کا ارادہ سنگین غلطی ہوگی، میکرون نے خبردار کر دیا
جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ