International

ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے تیز

ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے تیز

ایرانی پاسداران انقلاب نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی ’موساد‘ کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ اطلاع ایرانی سرکاری ٹی وی کے ذریعے سامنے آئی۔ اس سے قبل اسرائیلی پولیس نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد مقامات پر دھماکے سنے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران سے میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل کی جانب ایک اور طاقتور میزائل حملے کی لہر روانہ کرنے کی تصدیق کی، جبکہ ایرانی خبر رساں ایجنسی "ارنا" نے ایک اعلیٰ ایرانی کمانڈر کے حوالے سے بتایا کہ آنے والے گھنٹوں میں ایران کی طرف سے حملے مزید شدت اختیار کریں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ایک فوجی اہلکار کے مطابق ایرانی ڈرونز نے اسرائیل میں "اسٹریٹیجک اہداف" کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ مختلف اقسام کے تباہ کن ڈرونز نے تل ابیب اور حیفا میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے بیان کے مطابق تل ابیب کے علاقے میں گرنے والے میزائلوں اور ان کے ٹکڑوں سے مالی نقصان ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ پولیس کے مطابق، بم ڈسپوزل یونٹ اور سکیورٹی فورسز علاقے کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ نے بھی بتایا کہ انہیں دان علاقے کے قریب ایک شہر میں میزائل گرنے اور آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے، جب کہ گوش دان میں بھی ایسی ہی متعدد کالز موصول ہوئیں۔ ایران کی جانب سے داغے گئے 18 میزائلوں میں سے اسرائیلی فوج نے 14 کو فضا میں تباہ کر دیا، جبکہ پانچ میزائل شمالی اور وسطی اسرائیل میں اہداف پر گرے، جن سے نقصان ہوا۔ اسرائیلی ریسکیو اداروں کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں زخمیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ ایران کی طرف سے داغے گئے درجنوں میزائلوں کی نشاندہی کی گئی اور دفاعی نظام انہیں روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نامہ نگارکے مطابق 30 سے زائد میزائل ایک ہی وقت میں اسرائیل کی جانب داغے گئے، جن میں سے کئی وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں ہرٹزیلیا شہر کا ایک رہائشی عمارت بھی نشانہ بنی۔ شمالی اسرائیل میں بھی میزائلوں کے ٹکڑے گرے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments