ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ کر دیا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرادیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے سے اب تک ایرانی میزائل حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک اور 600 زخمی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران کی جانب سے 3 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے اور 2 پائلٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اسرائیلی فوج نے ایران کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔ دوسری جانب ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے گرانے کے دعوے کے بعد امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن کے شیئرز گرنے لگے ہیں۔ اسرائیل کے زیر استعمال جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ایف 35 طیارے بنانے والی امریکی کمپنی کے شیئرز ایک روز کے دوران تقریباً 4 فیصد گر گئے۔
Source: social media
ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے تیز
ایران کے تازہ حملے، اسرائیل کا شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت
اسرائیلی فوج کا ایران کے نئے 'جنگی' چیف آف اسٹاف کو ہلاک کرنے کا اعلان
’ہم جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں،‘ ڈونلڈ ٹرمپ
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، امریکی سینیٹر
ایران-اسرائیل کشیدگی: ہند ستانی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری، تہران چھوڑنے کا مشورہ، آرمینیا بارڈر پہنچے 100 طلبہ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے کا ارادہ سنگین غلطی ہوگی، میکرون نے خبردار کر دیا
جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ