International

ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ

ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جی7 اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا میں تھے۔ امریکی صدر ایران اسرائیل جنگ کے پیشِ نظر دورہ مختصر کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر البرٹا میں منعقدہ جی 7 کے سربراہی اجلاس کے پہلے دن شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حتمی شکل دینے کے دستاویز پر دستخط کردیے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بتایا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے سبب صدر ٹرمپ جی7 اجلاس میں شرکت مختصر کرکے واپس امریکا جارہے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کو سیچوئشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت کی جہاں انکی واپسی پر فوری اجلاس ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments