International

متعدد اسرائیلی شہری اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور

متعدد اسرائیلی شہری اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی صورتحال کے دوران کئی اسرائیلی اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد سے سیکڑوں اسرائیلی اپنے ہی ملک سے بھاگ گئے، اسرائیل سے جانے والوں میں کئی غیرملکی بھی شامل ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تمام افراد فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے چھوٹی کشتیوں میں قبرص روانہ ہو رہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہریوں سمیت دیگر غیرملکی افراد اسرائیل سے نکل کر سمندر کے راستے قبرص کے جزیرے تک پہنچنے کےلیے ہزاروں ڈالر ادا کر رہے ہیں۔ کچھ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی اس معاملے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حیفہ سے کشتی پر جانے والے ہر مسافر سے 800 ڈالر لیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کو اپنی فضائی حدود تاحکم ثانی بند کردی تھی اور فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments