’’آپ یہاں کیوں آئے ہیں؟ آپ نے بنگلہ دیش کو برباد کر دیا، آپ نے ہزاروں لوگوں کو مار ڈالا، آپ دہشت گرد ہیں، آپ نے ہماری جمہوریت کو تباہ کر دیا...‘‘ کچھ ان الفاظوں کے ساتھ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سابق ایڈوائزر محمد یونس کو امریکہ کے جان ایف کینڈی (جے ایف کے) بین الاقوامی ایئرپورٹ پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مخالفت کسی اور نے نہیں بلکہ بنگلہ دیشی تارکین وطن نے کی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ پیر (12 اکتوبر) کو جان ایف کینڈی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں محمد یونس وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران کچھ لوگ ان کے پاس آتے ہیں اور نعرے لگاتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے انہیں دہشت گرد تک کہہ دیا اور ان پر سینکڑوں لوگوں کے قتل کرنے اور جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔ نوبل انعام یافتہ محمد یونس چیف ایڈوائزر کے عہدہ سے ہٹنے کے بعد پہلی بار غیر ملکی دورے پر ہیں۔
بنگلہ دیشی تارکین وطن نے زور زور سے چیختے ہوئے کہا کہ آپ دہشت گرد ہیں اور آپ یہاں کیوں آئے ہیں؟ لوگوں نے ان پر ملک کی جمہوریت کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا، ان کی انتظامیہ اور پولیس فورس کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’آپ نے میرے ملک کے ہزاروں پولیس اہلکاروں کی جان لی ہے۔ آپ یہاں کیوں آئے ہیں؟‘‘
ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس سخت سیکورٹی اور حامیوں سے گھرے ہوئے پرسکون انداز میں مسکراتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ مظاہرین ان کے ارد گرد احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر یونس اور ان کے ساتھ موجود لامیا مرشد اس ہنگامے کے دوران تیزی سے ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر چلے گئے۔ حالانکہ ویڈیو میں نظر آ رہے لوگوں کی شناخت اور واقعے کی مکمل تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ فی الحال اس معاملے پر ڈاکٹر یونس کے دفتر کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
’’آپ یہاں کیوں آئے ہیں؟ آپ نے بنگلہ دیش کو برباد کر دیا، آپ نے ہزاروں لوگوں کو مار ڈالا، آپ دہشت گرد ہیں، آپ نے ہماری جمہوریت کو تباہ کر دیا...‘‘ کچھ ان الفاظوں کے ساتھ بنگلہ دیش ک...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments