پارک سرکس سے راجہ بازار تک مرکز مخالف ریلی میں ممتا بنرجی کر سکتی ہیں شرکت
دہلی کے بعد اب کولکاتہ کی سڑکوں پر بھی مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی پروگرام کا اعلان ترنمول کانگریس نے کیا ہے۔ منگل کے روز دیوی پکش کی ترتیا کے موقع پر دوپہر 2 بجے سے راجہ بازار سے پارک سرکس تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے جاری کردہ تشہیری پوسٹر میں اس پروگرام کو ”بڑی احتجاجی ریلی“ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم، اس ریلی کی اجازت کے معاملے پر آخر میں کولکاتہ پولیس کا کیا موقف ہوتا ہے، اس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس ریلی میں ممتا بنرجی بھی شرکت کر سکتی ہیں۔
تشہیری پوسٹر میں ریلی کے کئی اسباب کا ذکر کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ مرکزی حکومت کے خلاف ”جمہوریت کی آواز دبانے“ کے معاملے پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ”ووٹ چور“ قرار دیتے ہوئے ان کے استعفے اور گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ دہلی میں ممتا بنرجی کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ نئی نسل سمیت اپوزیشن جماعتوں پر مبینہ ”ظلم و جبر“ کے خلاف بھی آواز اٹھانے کی بات کہی گئی ہے۔
منگل کے احتجاجی پروگرام کے پیش نظر ترنمول کانگریس کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے پیر سے ہی کولکاتہ میں تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ مختلف علاقوں میں کارکنوں تک ریلی کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی شرکت یقینی بنانے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ ممتا بنرجی کی جانب سے ترنمول کانگریس کی طلبہ، نوجوان، خواتین اور مزدور تنظیموں کے کارکنوں سے بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
تاہم، ریلی کے وقت اور راستے کو لے کر انتظامی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دیوی پکش کا آغاز ہو چکا ہے اور کولکاتہ میں درگا پوجا کے پنڈالوں کے افتتاحی پروگرام شروع ہو گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پوجا کے پیش نظر لوگوں کی بھیڑ بڑھنے لگی ہے۔ وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری کو بھی درگا پوجا کے کئی پنڈالوں کا افتتاح کرنا ہے۔
ایسے حالات میں راجہ بازار سے پارک سرکس تک سیاسی ریلی نکالنے کی اجازت کولکاتہ پولیس دے گی یا نہیں، اس پر سیاسی حلقوں میں تجسس پایا جا رہا ہے۔ خاص طور پر دوپہر کے مصروف اوقات میں شہر کے اس اہم راستے پر ریلی نکلنے سے ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
راجہ بازار، سی آئی ٹی روڈ اور پارک سرکس کے آس پاس کے وسیع علاقے میں درگا پوجا سے پہلے ہی گاڑیوں کا دباو¿ بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں اگر ریلی کی اجازت دی جاتی ہے تو پولیس کو ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے الگ منصوبہ بندی کرنی پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب، اگر اجازت نہیں ملتی ہے تو ترنمول کانگریس کیا موقف اختیار کرتی ہے، اس پر بھی نظر رہے گی۔
اسی دوران ترنمول قیادت کے ایک حلقے میں اس بات کو لے کر بھی تذبذب ہے کہ ممتا بنرجی پیر کے روز دہلی کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کے بعد کولکاتہ کے اس پروگرام میں شامل ہو پائیں گی یا نہیں۔
پارک سرکس سے راجہ بازار تک مرکز مخالف ریلی میں ممتا بنرجی کر سکتی ہیں شرکت...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments