ممتا کی ریلی کو اجازت نہیں، پولیس کمشنر کا دعویٰ! ’ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھنے دوں گا‘، شوبھندو کی وارننگ
کولکاتا میں منگل کے روز سابق وزیرِ اعلیٰ اور کالی گھاٹ ترنمول کی رہنما ممتا بنرجی نے ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ریلی کو لے کر سیاسی کشمکش شروع ہو گئی ہے۔ موجودہ وزیرِ اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے پولیس کو ریلی روکنے کے سلسلے میں سخت ہدایات دی ہیں۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس نے پیر کے روز ہی اعلان کیا تھا کہ ممتا بنرجی منگل کی دوپہر 2 بجے راجابازار سے پارک سرکس تک ریلی نکالیں گی۔ اب کولکاتا پولیس نے اس پروگرام کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ کولکاتا کے پولیس کمشنر (سی پی) اجے نند نے بتایا کہ مجوزہ ریلی کے سلسلے میں پولیس کو سرکاری طور پر کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے اجازت کے بغیر اس طرح کا پروگرام منعقد نہیں کیا جا سکتا۔
قابلِ ذکر ہے کہ پیر کی رات پارک اسٹریٹ میں درگا پوجا کے ایک افتتاحی پروگرام میں شرکت کے دوران وزیرِ اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے کولکاتا کے پولیس کمشنر کو ممتا کی ریلی کے معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد پولیس کمشنر نے ریلی کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا، ”پولیس کو اس ریلی کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع یا درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے پولیس کو یہ معلوم نہیں کہ ریلی کہاں سے شروع ہوگی، کہاں ختم ہوگی یا اس میں کتنے لوگ شرکت کریں گے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ یا پوسٹر دیکھ کر پولیس انتظامیہ کام نہیں کر سکتی۔“
پولیس کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ درگا پوجا کے دوران شہر میں سکیورٹی اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اضافی دباو¿ رہتا ہے۔ ان کے مطابق، ریلی کے لیے درخواست دینا، ممکنہ بھیڑ کی تعداد بتانا اور ٹریفک و امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تال میل قائم کرنا— ان تمام امور کے لیے ایک مقررہ طریق? کار موجود ہے۔ ان ضابطوں پر عمل کیے بغیر پروگرام منعقد کرنے سے ٹریفک جام اور بدنظمی پیدا ہو سکتی ہے، جس کا اثر عام لوگوں پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قواعد کی پابندی نہیں کی گئی تو پولیس اس طرح کے پروگرام کی اجازت نہیں دے گی۔
ممتا کی ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق، ریلی کی ذمہ داری بیلی گھاٹا کے رکنِ اسمبلی کنال گھوش کو سونپی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کی طلبہ اور نوجوان تنظیموں کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو ریلی میں شامل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خبر ہے کہ ممتا بنرجی خود بھی اس ریلی میں پیدل چلیں گی۔
دوسری جانب، شوبھندو ادھیکاری ریلی کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا، ”میں نے پولیس کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ راجابازار سے ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھنے دینا ہے۔ پولیس سے کہوں گا کہ ریلی جہاں سے شروع ہو، اسے وہیں ختم کر دیا جائے۔ ضرورت پڑنے پر مرکزی فورسز کو بھی تعینات کرنے کے لیے کہا ہے۔ آگے بڑھنے نہیں دوں گا۔ درگا پوجا کے دوران کسی بھی طرح کی بدنظمی نہیں ہونے دوں گا۔“
ممتا کی ریلی کو اجازت نہیں، پولیس کمشنر کا دعویٰ! ’ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھنے دوں گا‘، شوبھندو کی وارننگ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments