Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

خود ساختہ گرو کے خلاف شاگردہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، جھگڑے میں ایک شخص کی موت

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

خود ساختہ گرو کے خلاف شاگردہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، جھگڑے میں ایک شخص کی موت
خود ساختہ گرو کے خلاف شاگردہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، جھگڑے میں ایک شخص کی موت — October 13, 2026
خود ساختہ گرو کے خلاف شاگردہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، جھگڑے میں ایک شخص کی موت
شاگردہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں ایک خود ساختہ گرو کے خلاف تنازع کھڑا ہو گیا۔ الزام ہے کہ اس معاملے پر ہونے والی ہاتھا پائی کے دوران ایک شخص کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ ہگلی ضلع کے کنی پور میں گنگا ایکشن پلانٹ سے متصل کالونی علاقے کا ہے۔
مقامی لوگوں اور پولیس ذرائع کے مطابق، گوپال کرشن گوسوامی نامی ایک خود ساختہ گرو پیر کے روز کنا نگر کے کنی پور علاقے میں آیا تھا۔ اس کا گھر شمالی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں ہے۔ گوپال کرشن کے کئی شاگرد اور شاگردائیں کنی پور علاقے میں رہتے ہیں۔ پیر کی رات ’گرو دیو‘ اپنے ایک شاگرد کے گھر گیا تھا، جہاں دوسرے شاگرد بھی موجود تھے۔
الزام کے مطابق، ’گرو دیو‘ نے اپنے ایک شاگرد کی بیوی کے ساتھ نامناسب برتاو¿ کیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ’گرو دیو‘ نے ان کے جسم کو نامناسب طریقے سے چھوا۔ اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی۔ کچھ لوگ گرو کی حمایت کرنے لگے، جبکہ دوسرے خاتون کے حق میں کھڑے ہو گئے۔ اس کے بعد تلخ کلامی شروع ہوئی، جو کچھ ہی دیر میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔
شکایت کرنے والی خاتون کا دعویٰ ہے کہ ’گرو دیو‘ اس سے پہلے بھی اس طرح کا برتاو¿ کر چکا ہے۔ ان کے مطابق، انہوں نے دوسری خواتین سے بھی اس کے خلاف اسی طرح کی شکایات سنی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جھگڑے کے دوران گوپال کرشن کے ایک شاگرد، اتپل سمادار، کے سر پر گنیش ہالدار نامی ایک شخص نے اینٹ سے وار کیا۔ تقریباً 45 سالہ اتپل کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
کچھ ہی دیر میں اس واقعے کی خبر پورے علاقے میں پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر کنی پور پولیس چوکی اور اترپاڑہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔ جنسی ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے خود ساختہ گرو کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم، خود ساختہ ’گرو دیو‘ کے خلاف باقاعدہ تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خود ساختہ گرو کے خلاف شاگردہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام، جھگڑے میں ایک شخص کی موت...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn