Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پولیس کی تفتیش سے متعلق معلومات میڈیا میں لیک ہو رہی ہیں! ابھیشیک بنرجی کی عرضی پر فوری سماعت سے ہائی کورٹ کا انکار

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

پولیس کی تفتیش سے متعلق معلومات میڈیا میں لیک ہو رہی ہیں! ابھیشیک بنرجی کی عرضی پر فوری سماعت سے ہائی کورٹ کا انکار
پولیس کی تفتیش سے متعلق معلومات میڈیا میں لیک ہو رہی ہیں! ابھیشیک بنرجی کی عرضی پر فوری سماعت سے ہائی کورٹ کا انکار — October 13, 2026
پولیس کی تفتیش سے متعلق معلومات میڈیا میں لیک ہو رہی ہیں! ابھیشیک بنرجی کی عرضی پر فوری سماعت سے ہائی کورٹ کا انکار
ذاتی معلومات اور تفتیش سے متعلق سوالات میڈیا میں لیک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ تاہم، ہائی کورٹ نے ابھیشیک کی اس عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ منگل کے روز جسٹس سوگت بھٹاچاریہ نے کہا کہ فی الحال اس معاملے کی سماعت ممکن نہیں ہے۔ عرضی کو آئندہ دسمبر کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
منگل کے روز ابھیشیک کے وکیل نے ہائی کورٹ میں دلائل پیش کرتے ہوئے عرضی پر جلد سماعت کی درخواست کی۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ تفتیش سے متعلق خبریں شائع ہونے کی وجہ سے میڈیا میں ”میڈیا ٹرائل“ ہو رہا ہے۔
اس سے پہلے جسٹس کرشنا راو¿ نے ابھیشیک کی اس عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں وہ عرضی کو خارج نہیں کریں گے اور اس کی سماعت مناسب بنچ کے سامنے ہوگی۔ اس کے بعد یہ معاملہ جسٹس بھٹاچاریہ کی عدالت میں آیا۔
ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ابھیشیک کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات شروع ہوئی ہیں۔ کبھی پولیس تو کبھی سی آئی ڈی نے ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں نے کئی کئی گھنٹوں تک مسلسل ان سے سوالات کیے ہیں۔
الزام ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران تفتیشی افسران نے اندر ان سے جو سوالات کیے، ان کی تفصیلات بعد میں باہر لیک ہو گئیں۔ کئی میڈیا اداروں نے اس سلسلے میں خبریں بھی شائع کیں۔ کالی گھاٹ سے تعلق رکھنے والے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک کا دعویٰ ہے کہ 11 جون کو بھوانی بھون میں تفتیشی افسران نے ان سے کیا سوالات کیے تھے، اس کی تفصیلات بھی میڈیا میں سامنے آ گئی تھیں۔
اس سے قبل عدالت میں ابھیشیک کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ تفتیش کے معاملے میں میڈیا میں قیاس آرائیوں پر مبنی اور سنسنی خیز خبریں شائع کی جا رہی ہیں۔ ان کے مو¿کل کے بیرونِ ملک سفر، ذاتی زندگی اور ازدواجی زندگی سے متعلق ایسی خبریں بھی شائع ہوئی ہیں جن کا مقدمے سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ وکیل کے مطابق، اس سے ابھیشیک کی نجی زندگی کے تحفظ، وقار اور ساکھ کے حق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

پولیس کی تفتیش سے متعلق معلومات میڈیا میں لیک ہو رہی ہیں! ابھیشیک بنرجی کی عرضی پر فوری سماعت سے ہائی کورٹ کا انکار...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn