پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو گوکہ اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے لیکن ان کی فی منٹ کمائی جان کر حیران رہ جائیں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا کے اسٹار فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کے پاس فٹبال کے میدان میں کئی نا قابل فراموش ذاتی ورلڈ ریکارڈ ہیں۔ اگرچہ وہ اپنے طویل کیریئر میں اپنے ملک پرتگال کو کبھی فیفا ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے۔ حالیہ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد گوکہ انہوں نے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، لیکن وہ ممکنہ طور پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل چکے۔ فوربز میگزین نے حالیہ رپورٹ میں اسٹار فٹبالر کے اثاثوں کا خالص تخمینہ 1.2 ارب ڈالر لگایا ہے، جس نے انہیں تاریخ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ فوربز کے مطابق ان کی گزشتہ ایک سال میں سالانہ آمدنی 300 ملین ڈالر رہی۔ اس آمدنی کے مطابق رونالڈو نے ہر گزرتے منٹ ان کی دولت میں 570 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔ یعنی انہوں نے ہر منٹ میں پاکستانی کرنسی کے مطابق (ایک لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد) کمائے۔ فوربز کے مطابق ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ 2023 میں سعودی کلب النصر سے جڑنے کے بعد ہوا۔ اس معاہدے کی رونالڈو نے گزشتہ سال 2025 میں دوبارہ تجدید کی۔ النصر سے معاہدہ انہیں سالانہ 200 ملین ڈالر سے زائد آمدنی فراہم کرتا ہے اور یہ آمدنی کا وہ ہندسہ ہے جو یورپی میدانوں میں ان کے آخری برسوں کے دوران حاصل ہونے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسری جانب رونالڈو کا واحد ذریعہ آمدن صرف فٹبال نہیں بلکہ انہوں نے کئی اسپانسرشپ معاہدوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا سے بھی انہیں آمدنی کا بڑا حصہ ملتا ہے۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 week ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments