Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

نفتالی بینیٹ: اگر میں دوبارہ اسرائیل کا وزیرِاعظم بنا تو قطر کو دشمن ملک قرار دوں گا

نفتالی بینیٹ: اگر میں دوبارہ اسرائیل کا وزیرِاعظم بنا تو قطر کو دشمن ملک قرار دوں گا

اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ وزیرِاعظم بنے تو قطر کو ’فوراً‘ ایک ’دشمن‘ ملک قرار دیں گے۔ بینیٹ نے ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ قطر کی حکومت ’پرتشدد‘ اور ’یہود مخالف سرطان‘ ہے، جس نے ’اپنی شاخیں پورے مغرب اور یہاں تک کہ اسرائیل کے وزیرِاعظم کے دفتر تک پھیلا رکھی ہیں۔‘ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں انھوں نے ایسی معلومات دیکھی تھیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ قطر پاسدارانِ انقلاب کو مالی مدد فراہم کر رہا تھا۔ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اس سیاست دان، جو اسرائیلی اپوزیشن کی نمایاں شخصیات میں سے ایک ہیں، نے قطر پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کی ’تباہی‘ کا خواہاں ہے۔ بینیٹ نے کہا کہ ’قطر نے ایک طاقتور عالمی نیٹ ورکِ کے اثر و رسوخ پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو اسرائیل کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔‘ انھوں نے قطر پر یہ الزام بھی لگایا کہ اس نے امریکی یونیورسٹیوں میں اور الجزیرہ ٹیلی وژن نیٹ ورک کے ذریعے ’اشتعال انگیزی کے مراکز‘ قائم کیے ہیں اور حماس کو بھی اربوں ڈالر کی مدد فراہم کی ہے۔ قطر نے ابھی تک اسرائیلی سیاست دان کے ان بیانات پر ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اسرائیل نے ستمبر 2025 میں قطر میں حماس کے دفتر پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع ردِعمل سامنے آیا۔ اس حملے میں ایک قطری افسر اور حماس کے کئی ارکان ہلاک ہوئے، تاہم حماس کے رہنما محفوظ رہے۔ ابتدائی ردِعمل میں اسرائیل کے صدر اور اقوامِ متحدہ میں اس ملک کے سفیر نے قطر پر حملے کا دفاع کیا تھا، تاہم کچھ عرصے بعد کہا گیا کہ اسرائیل نے اس حملے پر معذرت کر لی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک سہ فریقی فون کال میں شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے کہا کہ انھیں اس حملے میں ایک قطری سکیورٹی افسر کی ہلاکت اور قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر افسوس ہے، اور انھوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ اسرائیل آئندہ اس نوعیت کا حملہ دوبارہ نہیں کرے گا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments