ملک بھر میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے درمیان حکومت نے نیٹ پیپر لیک کے ملزمین کو سزا دلانے کے لیے ’فاسٹ ٹریک کورٹ‘ تشکیل دی ہے۔ پیپر لیک معاملے کی پہلی سماعت آج بروز پیر، 27 جولائی کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں ’پبلک اگزامنیشنز (پریوینشن آف انفیئر مینز) ایکٹ، 2024‘ کے تحت تشکیل دی گئی ’فاسٹ ٹریک کورٹ‘ میں ہوئی۔ اطلاع کے مطابق سی بی آئی کی جانب سے آج معاملے کی سماعت میں کوئی بھی وکیل کورٹ میں پیش نہیں ہوا۔ سرکاری وکیل کے موجود نہیں ہونے کی وجہ سے سماعت کو 3 اگست تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کی اسپیشل جج انو گروور بالیگا کو نیٹ- یوجی 2026 پیپر لیک معاملے میں گرفتار کیے گئے دنیش بیوال اور وکاس بیوال کی ضمانت عرضیوں پر سماعت کرنی تھی۔ کورٹ نے ’ڈائریکٹر پراسیکیوشن‘ کو نیٹ پیپر لیک معاملے کے لیے ’پبلک پراسیکیوٹر‘ کی تقرری کرنے کے لیے کہا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ میں معاملے کی اگلی سماعت 3 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی۔ دنیش بیوال اور وکاس بیوال، یہ دونوں ملزمین سی بی آئی کی جانب سے نیٹ- یوجی پیپر لیک سازش کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے 13 ملزمین میں شامل ہیں۔ جانچ ایجنسی کے مطابق ملزمین کا تعلق اُس نیٹورک سے ہے، جس نے امتحان سے پہلے پیپر لیک کیا اور بعد میں اسے متعدد امیدواروں تک پہنچایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیپر لیک کے ملزمین کو سزا دلانے کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹ تشکیل دیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے 23 جولائی کو سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اطلاع دی تھی۔ انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے نوجوان کا مفاد اور ان کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’پیپر لیک کے سبھی معاملات میں قصورواروں کو جلد از جلد سخت سزا دلانے اور مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹس تشکیل دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ متعلقہ محکمے ضروری کارروائی کو یقینی بنائیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments