Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

پٹنہ میں دھرنے پر زبردست ہنگامہ، کانگریس دفتر کا گھیراؤ کرنے پہنچے بی جے پی کارکن، کانگریسیوں نے دوڑا دوڑا کر پیٹا

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع کانگریس دفتر بدھ کے روز میدانِ جنگ میں تبدیل ہو گیا، جہاں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ دونوں جانب سے لاٹھیاں چلائی گئیں اور پتھراؤ بھی کیا گیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ موقع پر حالات ایسے تھے جیسے فساد برپا ہو گیا ہو۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے انتظامیہ نے بھاری تعداد میں پولیس اور سکیورٹی فورسز تعینات کر دی ہیں۔ دراصل منگل کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر راہل گاندھی کی قیادت میں ہونے والے دھرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدھ کو بی جے پی کارکن کانگریس دفتر کا گھیراؤ کرنے پہنچے تھے۔ اسی دوران کانگریس کارکن بھی وہاں جمع ہو گئے، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ پرتشدد جھڑپ میں تبدیل ہو گیا۔ بی جے پی اور کانگریس کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملے کیے جبکہ دونوں طرف سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔ اس جھڑپ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد ابھی واضح نہیں ہو سکی۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر کانگریسی رہنماؤں نے نیٹ پیپر لیک اور طلبہ کے پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس لاٹھی چارج کے خلاف وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا تھا۔ اس دوران دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے احتجاج ختم کرایا اور راہل گاندھی سمیت کئی سینئر کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا، جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔ اس واقعے کے ردعمل میں بی جے پی نے ملک بھر میں کانگریس دفاتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی کا مؤقف تھا کہ کانگریس نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرکے وزیر اعظم کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا۔ پٹنہ میں صداقت آشرم واقع کانگریس دفتر کے باہر ہونے والی جھڑپ کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ صداقت آشرم اور اس کے اطراف کے تمام اہم چوراہوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے تاکہ دوبارہ کسی بھی قسم کی جھڑپ یا ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments