نئی دہلی: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے رکن اورسینئر وکیل وریندرورشٹھ نے بدھ (22 جولائی 2026) کوقومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آرسی) میں ایک تحریری شکایت داخل کی ہے۔ یہ شکایت 20 جولائی کوجنترمنترپر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف دہلی پولیس کی مبینہ کارروائی کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیشن دہلی پولیس کی کارروائی کی فوری اورغیرجانب دارانہ جانچ کرائے۔ وکیل نے الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔ درخواست کے مطابق، نہ صرف پولیس اہلکاروں بلکہ سادہ لباس میں موجود بعض افراد نے بھی کئی طالبات کوبری طرح مارا پیٹا، جن میں کم عمرلڑکیاں بھی شامل تھیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اگریہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تویہ انسانی حقوق اورقانون کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ وریندرورشٹھ نے بتایا کہ شکایت این ایچ آرسی کوای میل اورہارڈ کاپی دونوں ذرائع سے بھیجی گئی ہے۔ تاہم، کمیشن کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب جنترمنترپرکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں نیٹ امتحان کے مبینہ پیپرلیک کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاج جاری ہے۔ اسی دوران کارکن سونم وانگچک گزشتہ 25 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ احتجاج میں اس وقت مزید شدت آ گئی جب دہلی پولیس نے 18 جولائی کو سونم وانگچک کوزبردستی اسپتال منتقل کیا۔ اس کارروائی کے بعد سی جے پی کارکنوں اورطلبہ نے احتجاج تیزکردیا۔ پیر(20 جولائی) کوسی جے پی نے مرکزی حکومت کے خلاف اورمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ ”پارلیمنٹ چلومارچ“ نکالا۔ مارچ کے دوران مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پرپتھراؤکیا گیا، جس کے بعد لاٹھی چارج اورآنسوگیس کے گولے استعمال کئے گئے۔ اس تصادم میں متعدد پولیس اہلکاروں اورمظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments