Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

دھورندھرفلم کی اداکارہ عائشہ خان ممبئی میں احتجاج سے قبل حراست میں، ویڈیو وائرل

ممبئی: فلم "دھورندھر” کے گانے "شرارت” میں نظر آنے والی اداکارہ عائشہ خان کو ممبئی پولیس نے نیٹ پیپر لیک معاملہ میں مبینہ خودکشی کرنے والے طلبہ کے حق میں ہونے والے احتجاج سے قبل حراست میں لے لیا۔ اداکارہ نے اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں پُرامن انداز میں سڑک کنارے کھڑے ہونے کے باوجود پولیس وین میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ عائشہ خان کے مطابق وہ اپنے بھائی اور چند دوستوں کے ساتھ دادر میں نیٹ طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پہنچی تھیں، تاہم احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی پولیس نے ان کے بھائی اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف سڑک کنارے کھڑی اپنے بھائی کا انتظار کر رہی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں الزام لگایا کہ چار خاتون پولیس عہدیدار نے انہیں پولیس وین میں بٹھایا، حالانکہ انہوں نے نہ کوئی ہنگامہ کیا تھا اور نہ ہی احتجاج شروع کیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "صرف سڑک پر خاموشی سے کھڑے رہنا کب سے جرم بن گیا؟” بعد ازاں عائشہ خان نے بتایا کہ انہیں اور دیگر افراد کو ورلی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موقع پر پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس مقام پر احتجاج کی اجازت نہیں تھی، جس کے باوجود انہیں بغیر واضح وجہ بتائے حراست میں لیا گیا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز، جن میں انہیں پولیس وین کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ اس واقعہ ر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments