لوک سبھا میں بدھ کے روز ایک طرف طلبا کی تحریک اور تعلیمی نظام کو لے کر ہنگامہ دیکھنے کو ملا، اور دوسری طرف ایوان زیریں میں ایک ایسا حکم صادر ہوا جو حیرت انگیز ہے۔ دراصل ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں پورے مانسون اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کو خاتون اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور قابل اعتراض زبان کے استعمال کا الزام کرنے پر پورے مانسون اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایوان کے اندر کلیان بنرجی اور این سی پی آئی اراکین پارلیمنٹ کے درمیان تلخ بحث کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس بحث کی شکایت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا تک پہنچی، جس کے بعد کلیان بنرجی کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامہ کے درمیان ایوان ملتوی ہونے کے ٹھیک بعد کلیان بنرجی اور ان کے کچھ سابق ساتھیوں (جو اب این سی پی آئی کے اراکین پارلیمنٹ ہیں) کے بیچ تلخ نوک جھونک ہو گئی۔ اس تنازعہ میں این سی پی آئی اراکین پارلیمنٹ متالی باغ، شتابدی رائے اور کاکولی گھوش دستیدار شامل تھیں۔ تنازعہ کس بات پر شروع ہوا، اس سلسلے میں فی الحال کچھ واضح نہیں ہو سکا ہے۔ حالانکہ اپوزیشن کے کچھ اراکین پارلیمنٹ نے بیچ بچاؤ کر کے دونوں فریقین کو خاموش کرایا۔ اس کے بعد کلیان بنرجی ایوان سے باہر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بحث کے بعد کاکولی گھوش دستیدار، شتابدی رائے اور این سی پی آئی کے کچھ دیگر اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے کمرے میں پہنچے اور معاملے کی شکایت کی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے ان سے پورے واقعہ کی تحریری شکایت دینے کو کہا۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ کلیان بنرجی نے ایوان کے اندر کاکولی گھوش، شتابدی رائے اور کچھ دیگر خاتون اراکین پارلیمنٹ کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ اس معاملے کو سنگین مانتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر ارجن رام میگھوال نے ایوان میں تجویز رکھی کہ کلیان بنرجی نے خاتون اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بدسلوکی کی، اس لیے انھیں اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کیا جائے۔ بعد ازاں لوک سبھا اسپیکر نے اس تجویز پر ایوان میں ووٹنگ کرائی۔ ووٹنگ کے بعد اسپیکر نے اعلان کیا کہ تجویز کو منظوری مل گئی ہے اور کلیان بنرجی کو مانسون اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی انھیں فوری ایوان احاطہ سے باہر جانے کی ہدایت دی گئی۔ اس پورے واقعہ کے بعد لوک سبھا کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments