Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

مدرسہ میں نوجوان پر تشدد، 4 سے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

مدرسہ میں نوجوان پر تشدد، 4 سے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج
مدرسہ میں نوجوان پر تشدد، 4 سے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج — November 12, 2026
ہریدوار: اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں ایک مدرسہ کے اندر نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں چند افراد نوجوان کو لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں سے مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے 4 سے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمین کی شناخت کرکے ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہریدوار کے پَتھری تھانہ حدود میں واقع بوداہیڑی گاؤں کے ایک مدرسے میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ساحل نامی نوجوان کے ساتھ پہلے مدرسے کے باہر مارپیٹ شروع ہوئی، جس کے بعد چند افراد اسے مدرسہ کے اندر لے گئے۔ وہاں مبینہ طور پر اسے لاتوں، گھونسوں اور لاٹھی ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ کے دوران مدرسہ میں موجود کسی شخص نے اپنے موبائل فون میں مارپیٹ کی ویڈیو ریکارڈ کرلی، جو بعد میں منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد علاقہ میں یہ معاملہ موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فی الحال نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کی اصل وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی واقعہ میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہوسکی ہے۔

پتھری تھانہ انچارج رویندر کمار کے مطابق، پولیس نے معاملے میں 4 سے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ویڈیو کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہریدوار: اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں ایک مدرسہ کے اندر نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں چند افراد نوجوان کو...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn