گجرات: ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں دیوالی کے موقع پر ایک مسجد کو نشانہ بناتے ہوئے پٹاخے پھوڑنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد کے میناروں کی جانب پٹاخے پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس شخص کی شناخت نلیش کنڈل کے طور پر کی گئی ہے، جسے ہندوتوا کارکن بتایا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو چہارشنبہ 11 نومبر کو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس کے بعد اس واقعہ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا۔ ویڈیو میں پٹاخے پھوڑنے کے دوران پس منظر میں اشتعال انگیز گانا بھی سنائی دے رہا ہے، جس کے بول ہیں، ’’باپ تو باپ رہے گا، گولی گولی چلے گی‘‘۔
اس واقعہ پر کئی افراد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ تہوار کے موقع پر اس طرح کی حرکتیں سماجی امن و امان کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہیں۔
تاہم اس معاملے میں اب تک گجرات پولیس یا مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
گجرات: ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں دیوالی کے موقع پر ایک مسجد کو نشانہ بناتے ہوئے پٹاخے پھوڑنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد کے م...
Source: Admin