اسپیکرایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی شرائط مان لے تو امن ممکن ہے واشنگٹن کو اپنے مطالبات سے واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کی بحالی کیلئے ایرانی شرائط پوری کرنا ہوں گی اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور مقابلہ کریں گے اور جنگ جاری رہنے سے خطے کی سلامتی اور معیشت متاثر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وعدوں پر عدم اعتماد معاہدے میں بڑی رکاوٹ ہے ہم نے مذاکراتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی میں بدستور ایرانی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کر رہا ہوں، ایرانی پیغام کا جواب دینا اب امریکا کے ہاتھ میں ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا یا اسرائیل نے جنگ چھیڑی تو دونوں کا مقابلہ کریں گے، جنگ چھیڑی گئی تو ایران ہر حملے کا بھرپور جواب دے گا، ٹرمپ دوبارہ جنگ چھیڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں نئی شکست کا سامنا ہو گا اب گیند امریکیوں کے کورٹ میں ہے انہیں فیصلہ اور اس کا اعلان کرنا ہو گا۔
اسپیکرایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی شرائط مان لے تو امن ممکن ہے واشنگٹن کو اپنے مطالبات سے واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں اسپیکر ایرانی پارل...
Source: Admin