Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی
’معلومات چوری ہونے کا خدشہ‘، جرمن فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی — November 12, 2026
جرمنی کی فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں تربیتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز بھی شامل ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جرمن وزارتِ دفاع کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔
جرمن وزارتِ دفاع نے ڈیٹا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سکیورٹی کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اب چینی ساختہ ڈرونز استعمال نہیں کیے جائیں گے۔‘
اسی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پہلے سے موجود ڈرون سسٹمز کو مقامی یا جہاں ممکن ہو، یورپی کمپنیوں کی تیارکردہ مصنوعات سے تبدیل کیا جائے گا۔‘
جرمن نیوز میگزین ڈیر شپیگل نے سب سے پہلے اس فیصلے کی خبر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جرمن حکام کو خدشہ ہے کہ یہ ڈرونز فوجی مشقوں، تربیتی مقامات اور ہتھیاروں کے نظام سے متعلق معلومات چین کے خفیہ اداروں تک پہنچا سکتے ہیں۔
وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ’بنڈس ویئر (جرمن مسلح افواج کا سرکاری نام) تربیتی مقاصد کے لیے کم قیمت اور عام مارکیٹ میں دستیاب ڈرونز استعمال کرتی رہی ہیں، جنہیں کم سے کم دفتری کارروائی کے ذریعے خریدا جاتا تھا۔
وزارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’بنڈس ویئر کی خود انحصاری اور تکنیکی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے اب چینی ساختہ ڈرونز کو اہداف کی مشق یا تربیتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔‘

جرمنی کی فوج نے چینی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں تربیتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ج...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn