امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ٹیکساس روانگی سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے خلاف جنگ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی۔
امریکہ میں بی بی سی نیوز کے پارٹنر ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر وسط مدتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ انتخابات کے فوراً بعد جنگ ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ (ایران) اب مزید مقابلہ نہیں کر سکتا۔‘
’وہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے بے چین ہیں تاکہ یہاں (امریکہ میں) ایک نرم اور کمزور گروہ آ جائے، جو انہیں تنہا چھوڑ دے اور انہیں جوہری ہتھیار حاصل کرنے دے۔‘
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’ان کی ساری خواہش صرف جوہری ہتھیار حاصل کرنا ہے اور اگر ان کے پاس جوہری ہتھیار آ گئے تو پوری دنیا شدید خطرے میں پڑ جائے گی۔‘
ان دعوؤں کے باوجود ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات سے قبل مستقبل قریب میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے خواہش مند نہیں ہیں۔
’سچ پوچھیں تو ہم اس کی کوشش ہی نہیں کر رہے۔ ابتدا میں میں ایک معاہدہ کرنا چاہتا تھا۔ اب ہم اس مرحلے سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔‘
’مذاکرات ممکنہ طور پر ہو سکتے ہیں، لیکن فی الحال ہم اس پر غور نہیں کر رہے۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ٹیکساس روانگی سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے خلاف جنگ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments