Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتے ہیں، ایران کو پتا بھی نہیں چلتا، امریکی صدر

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتے ہیں، ایران کو پتا بھی نہیں چلتا، امریکی صدر
آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتے ہیں، ایران کو پتا بھی نہیں چلتا، امریکی صدر — September 18, 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے، ایران کو پتا ہی نہیں چلتا، انہوں نے کہا کہ ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجے جانے سے متعلق سوال پر جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کریں گے ہی نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی تین سو فیصد ہے، معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ جنگ فیصلہ کن موڑ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا پڑ سکتی ہیں ایران سے متعلق جلد ایک بڑا فیصلہ کروں گا جب کہ ایران جنگ میں آئندہ اقدامات سے پہلے علاقائی شراکت داروں کی رائے سنوں گا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی اور تیل برآمدی سے روکنے کے اقدامات سے مطمئن ہوں، ایرانی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ بہت بڑا اقدام ہو گا، تمام آپشنز زیرغور ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے، ایران کو پتا ہی نہیں چلتا، انہوں نے کہا کہ ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn