Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی حملے کا مطلوبہ ہدف اسکول تھا، اتفاقی طور پر نشانہ نہیں بنا: اقوامِ متحدہ تحقیقاتی مشن

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

امریکی حملے کا مطلوبہ ہدف اسکول تھا، اتفاقی طور پر نشانہ نہیں بنا: اقوامِ متحدہ تحقیقاتی مشن
امریکی حملے کا مطلوبہ ہدف اسکول تھا، اتفاقی طور پر نشانہ نہیں بنا: اقوامِ متحدہ تحقیقاتی مشن — September 18, 2026
اقوامِ متحدہ تحقیقاتی مشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 28 فروری کو ایران میں کیے گئے 2 فضائی حملوں میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جن میں جنوبی شہر میناب کے ایک اسکول پر کیا گیا حملہ بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کے ایک تحقیقاتی مشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں امریکا اور ایران جنگ کے پہلے روز 2 امریکی فضائی حملوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں بچوں سمیت 178 شہری شہید ہوئے تھے، ان حملوں میں میناب کے اسکول پر بمباری بھی شامل ہے۔

اقوامِ متحدہ کے تحقیقاتی مشن نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ حملے کا مطلوبہ ہدف اسکول تھا اور اسے محض اتفاقی طور پر نشانہ نہیں بنایا گیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایران میں امریکی جنگی جرائم سے متعلق اقوامِ متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کئی دہائیوں سے غیر سنجیدہ باتیں کرنے کے سوا انسانی حقوق کے لیے کچھ نہیں کیا، اس تنازع میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والی واحد فریق ایرانی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک اسکول پر ہونے والے حملے کی کوئی ذمے داری تسلیم نہیں کی اور نہ ہی اس واقعے سے متعلق پینٹاگون کی تحقیقات جاری کی ہیں۔

اقوامِ متحدہ تحقیقاتی مشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 28 فروری کو ایران میں کیے گئے 2 فضائی حملوں میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جن میں جنوبی شہر میناب کے ایک اسکول پر کیا ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn