Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ — September 18, 2026
تہران: ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی پر آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ آبنائے ہرمزمیں خلاف ورزی پر آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے، ٹوگو کے پرچم بردار آئل ٹینکر ”ٹرینڈ“ میں آگ لگ گئی۔

آئل ٹینکر ”ٹرینڈ“نے آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کی جس کے باعث کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس سے قبل پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مغربی علاقے کی فضائی حدود میں ایک جدید ایم کیو-1 ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ جدید ڈرون کو پاسداران کی فضائیہ کے زیرِ استعمال جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے، جو ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کام کر رہا ہے۔

تہران: ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی پر آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn