Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سعودی قیادت میں یمنی فورسز کا انصار اللّٰہ کے 30 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

سعودی قیادت میں یمنی فورسز کا انصار اللّٰہ کے 30 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
سعودی قیادت میں یمنی فورسز کا انصار اللّٰہ کے 30 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ — September 18, 2026
سعودی قیادت میں یمنی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران انصار اللّٰہ کے 30 جنگجوؤں کو ہلاک اور 60 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی یمن کے ضلع الوازعیہ میں فضائی کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے انہیں نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں سعودی طیاروں نے یمن کے مغربی علاقوں میں حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 24 گھنٹوں میں 54 فضائی حملے کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی فضائی حدود میں سعودی عرب کو نمایاں برتری حاصل ہے جبکہ حوثیوں کے پاس نہ مؤثر فضائیہ ہے اور نہ مضبوط فضائی دفاعی نظام اور نہ ہی سعودی فضائی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کی قابلِ ذکر صلاحیت۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اپنی فضائی حدود سے لے کر مقدس مقامات تک جدید دفاعی نظام کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ مکہ مکرمہ کی جانب بڑھنے والے حوثی ڈرون کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کیا تھا۔

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے دفاعی نظام کی متعدد پرتیں قائم کر رکھی ہیں جن میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، جدید ریڈارز، میزائل لانچرز اور اورلیکن 35 ملی میٹر اینٹی ایئر کرافٹ گنز شامل ہیں۔

سعودی قیادت میں یمنی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران انصار اللّٰہ کے 30 جنگجوؤں کو ہلاک اور 60 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn