Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران جنگ کے ایک ماہ میں عرب ممالک کو 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ایران جنگ کے ایک ماہ میں عرب ممالک کو 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا
ایران جنگ کے ایک ماہ میں عرب ممالک کو 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا — September 18, 2026
قاہرہ(: ایران سے متعلق تنازع اور جنگ کے پہلے ہی مہینے عرب معیشتوں کو تقریباً 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ایران سے متعلق تنازع اور جنگ کے پہلے ہی مہینے عرب معیشتوں کو تقریباً ایک سو پچاس ارب ڈالر کا زبردست مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جو کہ خطے کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے چار فیصد کے برابر ہے۔

ایران انٹرنیشنل کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (اسکوا) کی ایگزیکٹو سیکریٹری ڈاکٹر رانیہ المشاط نے اس تشویشناک صورتحال کا انکشاف کیا ہے۔

ڈاکٹر رانیہ المشاط کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کے ذریعے بحری راستوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی وجہ سے ضروری اشیا کی ترسیل، معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیج فارس سے لے کر آبنائے ہرمز اور وہاں سے بحیرۂ احمر اور باب المندب تک کے بحری راستے ایک باہم جڑے ہوئے نظام کی طرح ہیں، جن کے ذریعے توانائی، خوراک اور دیگر تجارتی سامان دنیا بھر کی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ بحران کے اثرات محض مقامی نہیں ہیں بلکہ اس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔

اسی تناظر میں انہوں نے عالمی اور علاقائی سطح پر فوری مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا ہے تاکہ تنازع کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور اہم بحری گزرگاہوں پر آمدورفت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

قاہرہ(: ایران سے متعلق تنازع اور جنگ کے پہلے ہی مہینے عرب معیشتوں کو تقریباً 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn