Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی فوج کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ

Admin
By Admin
Aug 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SUVENDU KO KAHIYE BURQA PEHEN KAR GHUMEIN, KALYAN BANERJEE

امریکی فوج کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ
امریکی فوج کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ — August 31, 2026
امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ کیا ہے، امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لارک جزیرے پر ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی عہدیدار کے مطابق پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں کے ساتھ راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے میں کئی ایرانی جنگجو اور عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو جزیرہ لارک پر حملے کی قیمت معاشی اور عسکری، دونوں محاذوں پر چکانا پڑے گی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کی شب امریکی افواج کی جانب سے جزیرہ لارک پر ایران کے دو لانچرز کو نشانہ بنانا جولائی کے اواخر کے بعد سے ایران پر امریکہ کا پہلا براہ راست حملہ ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب حالیہ ہفتوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست تصادم کی شدت میں کمی آئی تھی اور جنگ ایک طرح کے تعطل کی کیفیت اختیار کر چکی تھی۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار آبنائے ہرمز کی جانب بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔

امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ کیا ہے، امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لارک جزیرے پر ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn