اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے ان اسرائیلی آبادکاروں کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دیا ہے، جنہوں نے امریکی شہریت رکھنے والے ایک فلسطینی خاندان کے گھر پر قبضہ کر لیا تھا۔
ہکابی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان آبادکاروں نے ’’ایک ہولناک اور ناقابلِ جواز اقدام‘‘ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سفارتخانے نے ان افراد کو گھر سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے، جنہیں انہوں نے ’’اسرائیلی دہشت گرد‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد فلسطینی خاندان کو خوف زدہ کرنا تھا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ،جب امریکی سفارتخانے پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ قصبے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں اور جرائم سے امریکی شہریت رکھنے والے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے بروقت مداخلت نہیں کی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے بدھ کے روز بھی مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ جاری رکھا، حالانکہ اسرائیلی فوج نے انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوشش کا اعلان کیا تھا۔ یہ اطلاع خبر رساں ادارے اے ایف پی نے دی۔
یہ محاصرہ گزشتہ اتوار کو اس وقت شروع ہوا جب متعدد آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں کے قریب ایک عارضی خیمہ نصب کر لیا۔ اس کے نتیجے میں علاقے میں ضروری سامان اور اشیائے خورونوش کی رسد روک دی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ فوجی کمانڈروں نے اس علاقے کا دورہ کیا، جسے ’’فوجی طور پر بند علاقہ‘‘ قرار دیا گیا تھا، اور آبادکاروں کی جانب سے قائم کیا گیا خیمہ ہٹا دیا گیا۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’’بارڈر گارڈز کے اہلکاروں نے خیمہ ہٹا دیا ہے اور وہاں موجود شہریوں کو علاقہ خالی کرانے کی کارروائی جاری ہے۔‘‘
تاہم دوپہر تک فوج وہاں سے چلی گئی اور خیمہ بھی ہٹا دیا گیا، لیکن آبادکار بدستور موقع پر موجود رہے۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج نے ایک نئے بیان میں کہا کہ چیف آف اسٹاف نے علاقے میں فوجی دستوں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا ہے، تاکہ ’’نظم و ضبط بحال کیا جا سکے، علاقے میں سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے اور بدامنی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔‘‘
واضح رہے کہ اسرائیلی آبادکار کئی برس سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور حملوں میں ملوث رہے ہیں اور اکثر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل نے 1967 سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ مشرقی یروشلم کے علاوہ مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی آباد ہیں، جبکہ 5 لاکھ سے زائد اسرائیلی ان بستیوں میں رہتے ہیں جنہیں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments