امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے کھڑی خاتون نے بار بار اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھنے کی وجہ بتا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو وائٹ ہاؤس میں بچوں کے لیے ویکسین سے متعلق نئی سفارشات کے اعلان کے موقع پر ٹرمپ کے ساتھ کھڑی ایک خاتون کو بار بار اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔
اسی وقت ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آنکھیں بند کرتے اور کھولتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ خاتون بار بار اپنے پیٹ پر ہاتھ اس لیے لگا رہی تھی کہ اس کے پیٹ پر ایک بٹن موجود تھا جو کہ ٹرمپ کو سونے کے دوران جگانے کے لیے تھا۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد شدید قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوئیں اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
سوشل میڈیا پر جیسے ہی قیاس آرائیوں نے شدت اختیار کی تو فرینکلن نامی خاتون نے اس پر اپنا ردِعمل دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر خاتون نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے عجیب و غریب لوگوں میں حاملہ ہوں‘۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی تقریبات کے دوران اکثر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بارے میں یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ واقعی سو رہے ہوتے ہیں یا نہیں۔
امریکی صدر نے اس سے متعلق ماضی میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ بیزاری یا محض آرام کرنے کی وجہ سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments