Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا کا سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

Admin
By Admin
Oct 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

امریکا کا سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم
امریکا کا سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم — October 22, 2026
امریکا نے سفارت خانے کے تمام امریکی عملے اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا نے سفارت خانے کے تمام عملے کو سعودی عرب سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ خلیجی خطے میں قائم امریکی سفارت خانوں سے کچھ عملے اور ان کے اہل خانہ کو لازمی طور پر واپس بلانے کے احکامات جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

تین امریکی عہدیداروں میں سے دو نے کہا کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی یا لڑائی کے پیشِ نظر اٹھایا جا رہا ہے، جس کا تعلق خاص طور پر یمن میں ایران کے حامی حوثی ملیشیا سے ہے۔

ریاض میں امریکی سفارت خانے نے بدھ کے روز سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے مزید ممکنہ حملوں کے حوالے سے ایک سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ انتباہ حالیہ مہلک حملوں کے تناظر میں دیا گیا ہے، جن میں ریاض کے ہوائی اڈے پر ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔

امریکا نے سفارت خانے کے تمام امریکی عملے اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn