Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مغربی کنارے میں امریکیوں کی گرفتاری، امریکی رکنِ کانگریس کی اسرائیل پر کڑی تنقید

Admin
By Admin
Oct 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

مغربی کنارے میں امریکیوں کی گرفتاری، امریکی رکنِ کانگریس کی اسرائیل پر کڑی تنقید
مغربی کنارے میں امریکیوں کی گرفتاری، امریکی رکنِ کانگریس کی اسرائیل پر کڑی تنقید — October 22, 2026
امریکی رکنِ کانگریس جیمی راسکن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں کی زیتون کی فصل کی کٹائی میں مدد کرنے والے درجنوں امریکی شہریوں کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جیمی راسکن نے کہا ہے کہ زیرِ حراست افراد میں ڈیموکریٹک جماعت کے امیدوار بریڈ لینڈر، متان برنر کاڈش اور کم از کم 31 دیگر امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی زیتون کی فصل کی کٹائی میں مدد کرنے والے رضاکاروں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

جیمی راسکن کا اسرائیلی آبادکاروں سے متعلق کہنا ہے کہ غیر قانونی اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو مسلسل خوف و ہراس کا نشانہ بنا رہے ہیں، اسرائیلی آبادکاروں کو ان اقدامات کے بہت کم نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے یہ مظالم جاری ہیں۔

جیمی راسکن نے اپنے ایکس پیغام میں گزشتہ ہفتے ایک امریکی صحافی کو زخمی کرنے والے حملے کا بھی حوالہ دیا ہے۔

امریکی رکنِ کانگریس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں مغربی کنارے پر جمی ہوئی ہیں۔

امریکی رکنِ کانگریس جیمی راسکن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں کی زیتون کی فصل کی کٹائی میں مدد کرنے والے درجنوں امریکی شہریوں کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے ج...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn