Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

فرانس میں بدامنی پر ٹرمپ کے بیانات ناقابلِ قبول و احمقانہ ہیں: میکرون کا سخت ردِعمل

Admin
By Admin
Oct 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

فرانس میں بدامنی پر ٹرمپ کے بیانات ناقابلِ قبول و احمقانہ ہیں: میکرون کا سخت ردِعمل
فرانس میں بدامنی پر ٹرمپ کے بیانات ناقابلِ قبول و احمقانہ ہیں: میکرون کا سخت ردِعمل — October 22, 2026
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس میں بدامنی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد اور لوٹ مار کے واقعات کا ذمے دار تارکینِ وطن کو ٹھہرایا ہے۔

ایمانوئل میکرون نے قطر کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کے فرانس کی حالیہ صورتِ حال سے متعلق بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں لوٹ مار کے واقعات کے بعد غلط معلومات پھیلائی گئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی رہنماؤں سمیت متعدد شخصیات نے ناقابلِ قبول اور احمقانہ تبصرے کیے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کا اشارہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب ہے تو میکرون نے جواب دیا کہ ان سمیت دیگر لوگوں کی طرف بھی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایسی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں جن میں فرانس کے ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جو حقیقت میں پیش ہی نہیں آئے۔

ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ بعض غیر ملکی رہنما ان مواد اور گمراہ کن بیانیوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس پر تارکینِ وطن اور اسلام پسندوں کے بڑے پیمانے پر حملے یا یلغار کے دعوے مکمل طور پر غلط ہیں۔

اس حوالے سے فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دفترِ خارجہ متعلقہ ممالک کو ضروری وضاحتیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ غلط معلومات اور بے بنیاد دعوؤں کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیانات میں فرانس میں جاری احتجاج اور تشدد کو امیگریشن سے جوڑتے ہوئے فرانسیسی صدر پر زور دیا تھا کہ وہ سرحدیں بند کر دیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پیرس جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس میں بدامنی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn