Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

دمام ایئرپورٹ سمیت سعودی عرب میں 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Admin
By Admin
Oct 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

دمام ایئرپورٹ سمیت سعودی عرب میں 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی
دمام ایئرپورٹ سمیت سعودی عرب میں 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی — October 22, 2026
ریاض: سعودی عرب میں 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

سعودی وزارت توانائی نے بتایا کہ شیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے میں فلپائن اور نیپال کے شہری جان سے گئے، جب کہ ملبہ گرنے سے پاکستانی اور بھارتی شہری زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نظام نے ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا، جس کا ملبہ گرنے سے جانی نقصان ہوا، شیبہ آئل فیلڈ کی آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب واقع شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والا ڈرون کس نے بھیجا تھا۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کی شام حملے میں ایک شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی ہوئے، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ حملہ کس نوعیت کا تھا، تاہم حالیہ دنوں میں یمن کے ایران کی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے مملکت کے ہوائی اڈوں کو بارہا مختلف نوعیت کے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان سعودی اتحادی افواج کے مطابق مشرقی علاقے میں 4 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔

ریاض: سعودی عرب میں 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn