Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا

Admin
By Admin
Oct 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا
امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا — October 22, 2026
جنوبی کیرولائنا: مقبولیت کم ترین سطح پر گرنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا ہے، جنوبی کیرولائنا میں بھی الیکشن ریلی میں بدنظمی دکھائی دی اور شرکا نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ روز شمالی کیرولائنا میں بھی ایک انتخابی جلسے کے دوران بار بار شور مچانے اور نعرے بازی کرنے والے مخالفین کی جانب سے مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس پر ٹرمپ نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ”لوزرز، لوزرز، لوزرز“ اور مظاہرین کو ”پاگل“ قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مظاہرین کو احتجاج کرنے کے لیے پیسے دیے گئے تھے، جب کہ ان کی تقریر کے دوران بعض شرکا نے بھی نعرے بازی کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ریلیوں میں بدنظمی منصوبہ بندی کے تحت کی جاتی ہے اور احتجاج کرنے والوں کو چند سیکنڈ خلل ڈالنے کے لیے 250 ڈالر دیے جاتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا یہ لوگ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے گھر جا کر والدین کی ڈانٹ بھی سنتے ہیں، کیوں کہ ان کے والدین نے خود ٹرمپ کو ووٹ دیا ہوتا ہے۔

گرین وِل میں ہونے والے اس جلسے میں ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے نامزد امیدوار مائیکل واٹلی بھی شریک تھے۔ یہ جلسہ انتخابی موسم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں منعقد ہوا۔

جلسے کی ویڈیو میں ٹرمپ کا ردِعمل اور وہ مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جن میں مظاہرین کو سیکیورٹی اہلکار باہر لے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مخالف نعرے لگانے والے افراد کو انتخابی ریلی سے باہر نکال دیا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت انتخابی ریلی میں بدنظمی کی جا رہی ہے، انھوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتخابی ریلی میں احتجاج کرنے والوں کو پیسے دیے جاتے ہیں، ٹرمپ نے کہا ریلی میں احتجاج کرنے والے پاگل ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

جنوبی کیرولائنا: مقبولیت کم ترین سطح پر گرنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا ہے، جنوبی کیرولائنا میں بھی الیکشن ریلی میں بدنظمی ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn